9 ستمبر 2014 - 12:41
عراق میں اہم ہدیتھیہ ڈیم داعش سے خالی کرا لیا گیا

عراق کی سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ اس نے امریکی بمباری کے بعد دفاعی لحاظ سے اہم ہدیتھیہ ڈیم کے ارد گرد ایک بہت بڑے علاقے کو داعش کے دہشتگردوں سے خالی کرا لیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کی سکیورٹی فورسز نے کہا ہے کہ اس نے امریکی بمباری کے بعد دفاعی لحاظ سے اہم ہدیتھیہ ڈیم کے ارد گرد ایک بہت بڑے علاقے کو داعش کے دہشتگردوں سے خالی کرا لیا ہے۔ دہشتگردوں نے سرکاری فورسز اور اس کے حامی سنی ملیشیا سے ملک کے مغرب میں صوبہ انبار میں واقع اس ڈیم پر قابض ہونے کی بار بار کوشش کی ہے خیال رہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں نے اتوار کو مغربی عراق میں ہدتیھہ ڈیم کے پاس داعش کے دہشتگردوں پر سلسلہ وار حملے کیے تھے۔ امریکہ نے اس سے پہلے صرف شمالی عراق میں کرد دہشتگردوں کی مدد کے لیے بمباری کی تھی جب کہ ملک کے مغربی علاقے میں بمباری سے اندازہ ہوتا ہے کہ امریکہ نے عراق میں اپنے فضائی کاروائیوں کو وسعت دی ہے۔ مغربی عراق میں حکومت کے حامی فورسز کے رہنما نے کہا کہ امریکہ کی فضائی کاروائی میں ڈیم پر قابض ہونے کی کوشش کرنے والا داعش کا ایک لشکر تباہ ہوگیا۔شیخ احمد ابو ریشا نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 'فضائی کارروائی بالکل صحیح تھی۔ کوئی اضافی نقصان نہیں ہوا۔ اگر داعش ڈیم پر قبضہ کر لیتی تو ملک کے بہت سے علاقوں بشمول بغداد کو خطرہ بڑھ جاتا۔ سکیورٹی فورسز کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل قاسم عطا نے بتایا کہ مشترکہ فورسز جس کے ساتھ فضائی قوت بھی تھی، ہدیتھیہ کے ضلع کے اردگرد کے علاقے کو خالی کرانے کے لیے وسیع پیمانے پر کاروائی کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲